ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: سابق رکن اسمبلی ستیش سائیل نے کی ہڑتالی طبی عملے  کی تائید

کاروار: سابق رکن اسمبلی ستیش سائیل نے کی ہڑتالی طبی عملے  کی تائید

Wed, 07 Oct 2020 13:15:27    S.O. News Service

کاروار،7؍اکتوبر(ایس او نیوز) ملازمت کی گیارنٹی اور بقایا تنخواہوں کی ادائیگی سمیت تقریباً  14مطالبات کے ساتھ  محکمہ صحت اور نیشنل ہیلتھ پروگرام کے لئے ٹھیکے اور آؤٹ سورسنگ کی بنیاد پر خدمات انجام دینے والے عملے نے  ضلع ڈی سی دفتر کے باہر جو ہڑتال کررکھی ہے ، اس کی تائید سابق ایم ایل اے ستیش سائیل نے بھی کی ہے۔

سابق رکن اسمبلی نے ہڑتال کے مقام پر پہنچ کر گزشتہ 13دنوں  سے احتجاج پر  بیٹھے ہوئےطبی ملازمین کے ساتھ اپنی ہمدردی اورسرکار سےمطالبات منوا نے کے لئے اپنی حمایت  کا اعلان کیا۔ستیش نے کہا کہ کووڈ وباء کے پس منظر میں طبی اور نیم طبی عملہ اپنی صحت اور اپنی جان کی پروا کیے بغیر کووڈ کیئر سینٹرس اور ایمرجنسی وارڈس وغیرہ میں عوامی خدمات انجام دینے میں لگا ہوا ہے۔اس دوران طبی عملے سے تعلق رکھنے والے 17افرد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ لیکن ریاستی حکومت نے ان ملازمین کےتحفظ اور مراعات کے سلسلے میں کوئی بھی مثبت کارروائی نہیں کی ہے۔ کم از کم اب تو حکومت کو اس طرف توجہ دینی چاہیے اور ان ملازمین کے مطالبات کو فوری طور پر منظور  کرلینا چاہیے۔


Share: